ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کتنی رقم ملےگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرزملیں گے۔ 

تفصیلات  کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کرسکا جبکہ 5 میچزہارنے کے بعد 8 پوائٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پرہے۔

انگلینڈ نے2025 کی چیمپئنزٹرافی کیلئےکوالیفائی کرلیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرز رکھی ہے، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیلئے ایک میچ کی  کامیابی پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی گئی جبکہ گروپ کے پہلےمرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

پاکستانی ٹیم نے 9 میچ میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اس طرح قومی ٹیم کو 1 لاکھ 60 ہزار جبکہ گروپ مرحلے کے بھی ایک لاکھ ڈالرملیں گے۔

ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں ایڈم زمپا زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونیوالی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کیلئےمختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ملیں گے۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے8، 8 لاکھ ڈالرمختص کیے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر جبکہ رنراپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

 


متعلقہ خبریں