انضمام الحق کا استعفیٰ منظور

Inzamam ul haq

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مطابق انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ 30 اکتوبر کو دیا تھا۔

اس سے قبل سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں بلایا جائے لیکن ہمیں بلایا جا رہا ہے نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجموعی طور پرکھیل اچھا جارہا ، آخری 2 میچز ہم جیتے ہیں،اسامہ میر

ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا اور استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا۔ بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے اور اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے۔


متعلقہ خبریں