پی ٹی آئی میں الیکشن لڑنے والا نہیں ہوگا تو ووٹر ووٹ کس کو دے گا؟طلال چودھری


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن لڑنے والا کوئی نہیں ہوگا تو ووٹر ووٹ کس کو دے گا؟۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا۔

ن لیگ کا اتحادیوں سے ملکر پی پی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ 6،7سیٹوں کے علاوہ مقابلہ نہیں، نوازشریف اسی طرح کا سزایافتہ ہیں جیسے بھٹو سزایافتہ ہیں،  ہم معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کی بات کرنی چاہئے۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے پی ٹی آئی کو آفر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو میرے ڈیرے پر کرے، جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کیلئےپوری سیکیورٹی بھی دیں گے، 50کرسیاں لگا کر بعد میں کہتے ہیں کہ کوئی آیا نہیں پولیس نے سارے پکڑ لیے۔

ن لیگ کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،اسحاق ڈار کا شکوہ

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار ہی نہیں ہے، مجھ پر دہشتگردی کے پرچے ہیں، پی ٹی آئی کو ہر چیز اپنی مرضی کی چاہئے، چیئرمین تحریک انصاف کو کسی بندے پر اعتماد نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں