عالمی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، حارث روف کے انجری کے باعث ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پسلی میں تکلیف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، میچ کے اختتام پر حارث کے مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر دوسرے مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے تھے انہوں نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے تھے۔
اس سے قبل شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران کنکش کا شکار ہوئے تھے جبکہ انکی بھی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات تاحال موجود ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے تاہم سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں۔
