نوشہرہ ، پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ اور بیرسٹر سرور شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے دوران وفاقی وزیرنارکوٹکس رہ چکے ہیں۔ مظفر شاہ اور بیرسٹرسرورشاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پرتحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو،ادریس خٹک، عاقب اللہ خان سمیت دیگررہنما موجود تھے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے اقلیتی ونگ کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
دوسری جانب سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی ۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیااور پارٹی کے مفلر پہنائے۔