ریٹرننگ افسر کی جانب سےکراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات2023 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیے گئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ضلع جنوبی صدر ٹاون کی یوسی 12پراور یوسی 13پرپیپلزپارٹی نے کامیابی سمیٹی ہے۔
اسی طرح غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ضلع ملیر گڈاپ ٹاون کی یوسی ایک اوریوسی7پر بھی پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔
جبکہ ضلع کیماڑی ماڑی پورٹاون کی یوسی 3پربھی پیپلزپارٹی نےکامیابی حاصل کی۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سےجاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع وسطی ناظم آباد ٹاون کی یوسی 5 پرجماعت اسلامی فاتح قرار پائی ہے،غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع شرقی جمشیدٹاون کی یوسی 6پر بھی جماعت اسلامی کامیاب ہوئی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع جنوبی صدرٹاون کی یوسی نمبر 6پر پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
جبکہ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ضلع ملیر مرادمیمن گوٹھ کی یوسی 2پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔