ورلڈکپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ ‘سیلون’ میں دیکھا

ورلڈکپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ 'سیلون' میں دیکھا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ سیلون میں بال کٹواتے ہوئے دیکھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا۔ پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی کو بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی کوہلی موبائل پر پاکستان کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ وہ آج جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈکپ میچ مں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی سالگرہ کو یادگار بنائیں۔


متعلقہ خبریں