سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے، 22 قیراط کی ایک لاکھ 96 ہزار 167 روپے ، 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار471 روپے، 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔
مسلسل دو دن سستا ہونے کے بعد آج سونا مہنگا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے،اس وقت سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
