پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بابراعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے لیےقومی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق ،فخرزمان، سلمان علی آغا، حسن علی، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤ ف اور محمدوسیم جونئیر پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ضروری ہے ورنہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔