اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
ذرائع جیل حکام کے مطابق جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، ان کے علاج کیلئے 9 ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں ، بیڈ ، میٹرس اور اخبار کی سہولت کے علاوہ ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
بیٹوں سے ہر ہفتے کے روز بات کرائی جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
چیئرمین پی ٹی آئی کو10 چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ان کی ورزش کیلئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے ، جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے۔
جیل حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کیلئے بنایاجانے والا کھانا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیا جاتا اس لیے باورچی دیا گیا ہے ،جو چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی کے مطابق انہیں کھانا پکایا کر دیتا ہے۔
