ورلڈ کپ 2023 :پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

Pak-India

ورلڈ کپ 2023 پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی ہے۔

ورلڈ کپ :پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئیں

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں سیمی فائنل ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی مائیکل وان نے ایک پیغام جاری کیا تھا۔اس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں واپس آگیا ہے۔

دوسری جانب پونے میں ہونے والے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے ہفتے کو بنگلور میں ہونے والے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائےگی۔

کوئنٹن ڈی کوک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

دوسری جانب بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔


متعلقہ خبریں