ورلڈکپ 2023 :پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رنز سے جیتنا ضروری ہے؟صورتحال واضح

pak team

پونے میں ہونے والے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے ہفتے کو بنگلور میں ہونے والے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائےگی۔

ورلڈ کپ :پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئیں

دوسری جانب بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔


متعلقہ خبریں