بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی عالمی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امیدیں باقی ہیں۔
کل جنوبی افریقا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے کیونکہ گرین شرٹس کا اگلا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
شکست کی صورت میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے وہ میچ بہتر رن ریٹ سے جیتنا ہوگا۔
یہ امید بھی رکھنی ہوگی کہ آسٹریلیا اپنے اگلے تین میں سے دو میچز ہار جائے لیکن آسٹریلیا کو انگلینڈ، افغانستان اور بنگلادیش سے کھیلنا ہے جس میں سے دو میچز کم از کم جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
اگر افغانستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تو اس کا فائدہ بھی پاکستان کو ہوگا لیکن ایسی صورت میں افغانستان بھی پانچ میچز جیت کر دس پوائنٹس حاصل کرسکتا ہے کیونکہ اس کا اگلا میچ نیدر لینڈز سے ہے۔
ایسے میں نیدرلینڈز افغانستا ن کو ہرادے لیکن اس اگر مگر سے پہلے پاکستان ک پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ہرانا ہوگا۔
