غزہ کے تمام اسپتال خالی کرنیکی وارننگ ، بمباری سے مزید سینکڑوں شہید ، اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار


 غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، تازہ حملوں میں مزید سینکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد 8400 سے تجاوز کر گئی ، صیہونی ٹینک غزہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے ضلع زیتون میں داخل ہو گئے۔  

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق جنوبی شہر رفح میں ابو شملہ نامی شخص کے گھر پر بمباری سے 18 افراد شہید ہوئے، رفح میں حجازی خاندان کی رہائشی عمارت پر حملے میں 9 افراد شہید جبکہ وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے الزویدہ میں بمباری کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مسلسل 24 روز سے بارود کی بارش ، غزہ ملیا میٹ ، اسپتال زخمیوں ، مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے

صہیونی فوج نے مظالم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے القدس سمیت شمالی غزہ کے تمام دس اسپتالوں کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں القدس اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری و فضائی حملوں سے بے گھر ہونے والے شہریوں اور طبی کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

داغستان ، تل ابیب سے آنیوالے طیارے پر مشتعل افراد کا دھاوا ، اسرائیلی شہریوں کو تلاش کرتے رہے

غزہ میں انڈونیشیا اسپتال نے منگل کی علی الصبح اسپتال کے قریب تیسرے حملے کی اطلاع دی جس کے چند گھنٹوں بعد ترک فلسطینی دوستی اسپتال نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے یورپی اسپتال کے آس پاس بھی اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے حماس کے 600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں روزانہ کم از کم 100 امدادی ٹرکوں کی اجازت دی جائے، فلسطینی مندوب

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا یہ جنگ کا وقت ہے۔ نتن یاہو نے حماس حملے روکنےمیں ناکامی پر مستعفی ہونے سےانکار کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں