9مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں،عطاتارڑ

ata tarar

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہاہے کہ ملٹری کورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔

ہم نیوز کےپروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں، ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوئے،  یہ تو دشمنوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کورکمانڈرہاوس کو آگ لگا دو اور شہدا کی یادگاروں کو مسمار کر دو۔

ملٹری کورٹس میں صرف سنگین جرائم کا ٹرائل ہوتاہے، ملٹری کورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کردی

انہوں کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں، کیونکہ جتنی تیزی سے پی ٹی آئی بنائی گئی تھی اتنی تیزی سے وہ ٹوٹی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں کو لگتا ہے کہ انتخابات میں ان کاہمارے ساتھ مقابلہ ہوگا، پیپلز پارٹی ابھی سے اس مقابلے کیلئے پچ سیٹ کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

انکا مزید کہنا تھا کہ سب سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، پیپلز پارٹی سے لڑنا نہیں چاہتے نہ ان کے بیانات پر کوئی درعمل دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ خوش اسلوبی سے معاملات آگے چلیں، اس کیلئے پیپلز پارٹی کو منائیں گےاوران سے بات چیت کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں