خیبر پختونخوا میں منسوخ کیا جانے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبر کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیسٹ دوبارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام کیا جائے گا، ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کیلئے پولیس اور دیگر سکیورٹی ، انٹیلی جنس اداروں سے مدد لی جائے گی۔
نقل کرنیوالے 219 طلبہ پر 2 سال کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی
کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار 658 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔
بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے نقل کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پچھلا میڈیکل ٹیسٹ خیبر پختونخوا کابینہ نے منسوخ قرار دیا تھا۔ جس کے بعد نقل کرنے والے 219 طلبہ کی رجسٹریشن کو بھی منسوخ کرکے ان پر دو سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔