عالمی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغان کرکٹر ابراھیم زردان نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے لوگوں کے نام کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے 283 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان اوپنر ابراھیم زردان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ان لوگوں کو دینا چاہتا ہوں جنہیں پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔