چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو سماعت کے دوران جالی کے کمرے میں بٹھایا گیا

pti

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس اِن کیمرا سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج سکیورٹی وجوہات کی بناء پر کمرہ عدالت میں نہیں بٹھایا گیا ، دوںوں کو جالی کے کمرے میں بٹھایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے فردِ جرم اور خود پر لگے الزامات سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فردِ جرم سمجھ نہیں آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم کا حکم چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے فردِ جرم عائد ہونے کے بعد دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اور فون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب بیرونِ ملک ایک اور فون کرنا ہے۔  جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ اب کس کو بیرونِ ملک فون کرنا ہے؟ جس کا چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے۔

 


متعلقہ خبریں