چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے ورزش کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی

Adyala Jail

چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی جبکہ شاہ محمود قیرشی کو چارپائی مل گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے سائیکل فراہمی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی؟ شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ جی چارپائی مل گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے لائی جانے والی سائیکل اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے روک لی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر جج نے کہا تھا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو۔ ایسا نہ ہوکہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتے رہیں۔


متعلقہ خبریں