پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما وسینیٹرڈاکٹرہمایوں مہمندنےنواز شریف کی وطن واپسی پراپنےردعمل کا اظہارکردیا۔
ہم نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن”سیچویشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ چارسال پہلے نواز شریف یہ جھوٹ بول کر گئے تھے مجھے بہت سخت بیماری ہےاگرمیں بیرون ملک علاج کیلئےنہ گیاتومرجائوں گا۔
ملک نوراعوان اور ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے طیارے سے آف لوڈکردیا گیا
انہوں نےکہاکہ ہم نے یہ دیکھا کہ وہ وہاں جاکر ہر قسم کے کھانے کھا رہے ہیں، اس وقت تومریم نواز یہ کہتی تھیں کہ نواز شریف کو ہروقت اٹیک ہورہے ہیں۔
میرے مطابق ان کے پاس موقع تھا وہ پاکستان آتے، یہاں رہتے،کیسز غلط یا صحیح تھےانکا میرٹ پرسامنا کرتے۔ وہ ڈیل نہ کرتے اور لوگوں کی غیرضروری مدد نہ لے کر پاکستان میں رہتے تو میں مانتا کہ ہاں یہ نڈرشخص ہے۔
دبئی سے اسلام آباد سفر کے دوران نوازشریف کیا کرتے رہے؟عرفان صدیقی نے سارا احوال بتا دیا
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھاکہ یہ جونعرے لگا رہے تھے کہ شیر واپس آرہاہے، یہ بزدل شخص ایسے وقت میں واپس آیاجب شیرکےشکاری کوبندکردیاگیا
مزہ تو تب آتا جب شکاری ہوتا تو شیرآتا، تب میں بھی مانتا کہ واقعی ہی شیر میں کوئی دم ہے۔