آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں، آپ پر سو فیصد یقین ہے، بابر اعظم

آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

بنگلورو میں شیڈول میچ کیلئے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

شاداب خان مسلسل خراب فارم میں ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے اب تک ہونے والے تین میچز میں صرف دو وکٹیں لی ہیں جبکہ صرف 34 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گا، یہ اس گراؤنڈ میں اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہوگا۔


متعلقہ خبریں