عالمی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کل آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کئی کھلاڑی فلو اور بخار میں مبتلا ہیں جن میں سے تین کھلاڑی صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق اور زمان خان مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر زمان کی طبعیت زیادہ ناساز ہے اور وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل،افتخار احمد، محمد نواز، اثامہ میر، حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔
