جاپان نے غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
جاپان کی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو 10 ملین ڈالر امداد فراہم کریں گے۔ تشویش کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ صورتحال جلد سے جلد پُرسکون ہو جائے گی۔
نگران وزیراعظم کا غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے راہداری کھولنے کا مطالبہ
یوکو کامیکاوا نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے حتمی تیاری بھی کر رہی ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان نے بھی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
