محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

بارشیں rain

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے منگل تک تیز موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکر دیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

مسلسل 4 دن موسلا دھار بارش ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق  پیر کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع  ہے اس دوران مختلف مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

موسم سرما، پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج رات سے منگل تک تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس دوران بیشترپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر  علاقوں میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

 


متعلقہ خبریں