تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ،6 مزدور جاں بحق


تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں۔

تعمیراتی کمپنی میں کام کرنیوالے مزدور کرائے کے کوارٹر میں سورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد آئے اور ان پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 6مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوزخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کاتعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی بلوچستان نے تربت میں بے گناہ مزردوں کے قتل کانوٹس لے لیتے ہوئے انتطامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، بے گناہ مزردوں کے قتل پر دلی دکھ ہوا، واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


متعلقہ خبریں