پاک بھارت میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں


پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بارش کے امکانات کم ہیں۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں گہرے بادلوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب دو فیصد ہے۔

پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے، محمد علی زنجانی

مقامی افراد اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کے باوجود بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور پورا میچ ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


متعلقہ خبریں