پاک بھارت ٹاکرا ،سلمان خان بھی میدان میں کود پڑے

سلمان خان (salman khan)

پاک بھارت ٹاکرا سلمان خان بھی میدان میں کود پڑے


بالی ووڈ سٹار سلمان خان بھی پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان کا پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی سپورٹ کے لیے ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بڑا سرپرائز

ویڈیو میں سلمان خان بھارتی کرکٹرز کو ٹائیگر قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس باران 11 ٹائیگرز کا مقابلہ ہوگا، 7 لگاتار جیت کے بعد بھی آٹھویں بار ہوگی کانٹے کی ٹکر۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ یہ کرکٹ کی دشمنی زبردست ہے اور پورے بھارت کو آٹھویں جیت کا انتظار ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

آخر میں سلمان خان ’’8 کا انتظار‘‘ کہہ کر اپنی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ڈائیلاگ ’’جب تک ٹائیگر مرا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں‘‘ دہراتے ہیں۔


متعلقہ خبریں