اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے بعد غزہ کے واحد بجلی گھر نے ایندھن ختم ہونے کے بعد کام کرنا بند کر دیا ہے، جس کے باعث غزہ میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔
اسرائیل نے پیر سے غزہ میں بجلی، ایندھن، خوراک اور پانی کی فراہمی بند کر دی تھی، دوسر ی جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اسرائیلی حکام کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل پہنچ گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے غزہ میں 20 سے زائد مساجد شہید
خبر ایجنسی کے مطابق جمیز کلیورلی اسرائیلی حکام سے ملاقات میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور اسرائیل کے دفاع کے لیے برطانوی حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے میں ابھی تک سترہ برطانوی شہریوں کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔