پاکستان سے بھی ایسا ہی کھیلیں گے جیسا افغانستان کیخلاف کھیلا، روہت شرما

ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان

ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ بڑے ٹاکرے سے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ایسا ہی کھیلیں گے جیسا آج کے میچ میں کھیلا ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کنڈیشنز کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہتے ، بلکہ تمام میچز ایسے ہی کھیلنا چاہتے ہیں جیسے آج کا میچ کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر افغانستان نے اچھی باولنگ کر کے ہم پر دباو بڑھا یا لیکن ہم نے اس دباو کا سامنا کر کے اپنی پارٹنر شپ قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے بلے باز موجود ہیں جو خوف کو ایک طرف رکھ کر کھیلتے ہیں اور جب آپ کے پاس آل راونڈر موجود ہوں تو وہ مختلف چیزوں کو خود ہی سنبھال لیتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں