ورلڈکپ 2023،پاکستان ٹیم احمد آباد پہنچ گئی


بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 14 اکتوبر کو بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کوسخت سیکیورٹی کے حصار میں حیدر آباد کے ہوٹل لے جایا گیا، قومی ٹیم جمعرات اور جمعہ کے روز احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

عبداللہ شفیق کی خود سے متعلق 3 سال قبل کی گئی پیش گوئی درست نکلی

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہفتے کو احمدآباد کے سب سے بڑے نریندرامودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ اپنی آوازکاجادو جگائیں گے جبکہ لائٹ شواور ڈانس پرفارمنسز بھی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں