پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں خفیہ کیمروں، اسمارٹ گلاسز اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں اس معاملے پر دائر درخواست کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے بعد جاری کیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے خفیہ ریکارڈنگ آلات پر پابندی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ قبل ازیں، حکومت پنجاب نے 20 اکتوبر کو خفیہ کیمروں والی سمارٹ گلاسز اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آج جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ایسے آلات پر ہوگا جو خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ کرنے اور انہیں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ پنجاب، لاہور
توصیف صبیح گوندل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، محکمہ داخلہ پنجاب
ہینڈ آؤٹمحکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی؛ نوٹیفکیشن جاری
لاہور 19 نومبر 2026:
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خفیہ کیمروں والی سمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق عینکوں، پین، کی چین اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی یے۔ پابندی کا اطلاق خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیو اور آواز ریکارڈ کرنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے آلات پر ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں اور آن لائن خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کوئی بھی دکاندار، تاجر یا ڈسٹری بیوٹر ممنوعہ خفیہ ریکارڈنگ والے آلات فروخت نہیں کرسکے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ خفیہ ریکارڈنگ اور جاسوسی آلات کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگی، حساس معلومات اور تنصیبات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ پابندی کا مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے خفیہ ریکارڈنگ آلات پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت عائد کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق مزید 30 روز تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔#Punjab #Home #Section144 #HiddenCam #Ban #illegal #SecurityMeasures #SafePunjab
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) November 19, 2026
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلاسز، پین، کی چین اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا میں نصب مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں ان آلات کی دکانوں پر فروخت اور آن لائن خرید و فروخت بھی ممنوع ہوگی۔
نوٹفکیشن کے مطابق کوئی دکاندار، تاجر یا ڈسٹری بیوٹر ممنوعہ خفیہ ریکارڈنگ آلات فروخت نہیں کر سکے گا۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے آلات کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگی، حساس معلومات اور تنصیبات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔
تاہم لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے منظور شدہ ٹرمینل آلات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا اطلاق 30 روز تک ہوگا۔
اسمارٹ گلاسز پر پابندی کا معاملہ کیسے شروع ہوا؟
رواں برس ستمبر میں لاہور کے شہری حسنین العابدین نے کیمروں اور مائیکروفون سے لیس اسمارٹ گلاسز کی غیر منظم درآمد اور فروخت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
روزنامہ ڈان کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رے بین میٹا سمیت ایسی عینکیں عام چشموں جیسی دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کے ذریعے کسی شخص کی اجازت اور لاعلمی میں تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور براہ راست نشر کرنے کی سہولت موجود ہے۔ درخواست میں ان عینکوں کے غیر محدود استعمال کو شہریوں کی نجی زندگی، عزت و وقار اور سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی تھی۔
29 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے تھے جبکہ 16 اکتوبر کو عدالت نے وفاقی حکومت کو اسمارٹ عینکوں کی درآمد اور فروخت پر پابندی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت نے خفیہ کیمروں والی اسمارٹ گلاسز اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ ایسے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ اس کے بعد 20 اکتوبر کو محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
With compliments from the Directorate General of Public Relations, Government of the Punjab, Lahore Ph. 99201390
Tauseef Sabih Gondal
HANDOUTPunjab Imposes 30-Day Ban on Spy Gadgets and Hidden Recording Devices Under Section 144; Notification Issued
Lahore, October 20, 2026: The Punjab Home Department has imposed a 30-day ban across the province on the use, sale and purchase of hidden recording devices and equipment used for spying under Section 144 of the Code of Criminal Procedure, 1898. According to a spokesperson for the Punjab Home Department, the ban covers camera-enabled smart glasses and recording devices concealed in everyday objects. The restrictions apply to miniature cameras and hidden recording devices concealed in glasses, pens, keychains and other everyday items. The ban also covers devices capable of secretly recording and transmitting images, videos and audio. The spokesperson said that the sale and purchase of hidden recording devices has been prohibited both in shops and through online platforms. No retailer, trader or distributor will be permitted to sell the prohibited devices. The spokesperson added that the use of spy gadgets and hidden recording equipment poses risks to citizens’ privacy, sensitive information and the security of installations. The ban aims to protect the privacy, dignity and personal safety of citizens, particularly women and children. Laptops, tablets, mobile phones and terminal equipment approved by the Pakistan Telecommunication Authority (PTA) have been exempted from the restrictions. According to the notification issued by the Punjab Home Department, the ban will remain in force for 30 days. The department has directed law enforcement agencies to ensure effective implementation of the restrictions.
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) October 20, 2026
12 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت سے خفیہ ریکارڈنگ آلات پر پابندی کے نفاذ سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کی تھی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسمارٹ گلاسز کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ این سی سی آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایسے آلات کے ذریعے ریکارڈنگ سے متعلق کسی متاثرہ شہری کی شکایت زیر التوا نہیں۔
روزنامہ ’دی نیشن‘ کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے پابندی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کی جبکہ وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ سے منظور ہو چکی ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اسمارٹ گلاسز سے امتحان میں نقل کے واقعات
موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ گلاسز کے ذریعے امتحانات میں نقل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ رواں سال مڈل اور ہائی اسکولوں کے امتحانات میں اسمارٹ گلاسز کے ذریعے نقل کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک مڈل اسکول اور 3 ہائی اسکولوں کے طلبہ ملوث تھے۔
رائٹرز کے مطابق چاروں طلبہ کے متعلقہ امتحانات کے نتائج منسوخ کرکے صفر نمبر دیے گئے جبکہ ہائی اسکول کے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں، جنوبی کوریا میں ٹیکس اکاؤنٹنٹ کے قومی امتحان میں اعلیٰ ترین نمبر حاصل کرنے والے ایک امیدوار نے اعتراف کیا کہ اس نے خفیہ کیمرے سے امتحانی سوالات کی تصاویر بنا کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے جوابات حاصل کیے تھے۔
Korea Panics Over AI Glasses and Hidden-Camera Exam Cheating
A 34-year-old man who ranked first on this year’s tax accountant exam was caught cheating using a micro-camera and AI.
Han Won-seok scored an almost impossible 397.5 out of 400 in the first round—including a perfect 100 in Introduction to Tax Law, where the average was just 30.18 and nearly 74% failed.
His unusually high score immediately raised red flags, and he eventually confessed to cheating on both the first and second rounds.
The scandal has sparked wider concerns after data revealed that 33 times more candidates scored 90 or above in Accounting Principles this year compared to last year.
Now, with the CSAT just days away, micro-camera sales are surging. Even though officials plan to block Wi-Fi and collect phones at test centers, fears remain that students could still cheat using 5G networks.
— ViiV (@ViiV_333) November 17, 2026
رائٹرز کے مطابق اس مقصد کے لیے اس نے اسمارٹ فون بھی استعمال کیا۔ اس واقعہ کے بعد حکام نے امتحانات میں نگرانی سخت کرنے اور اسمارٹ گلاسز سمیت خفیہ ریکارڈنگ آلات کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات کا اعلان کیا۔



