چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سائفر کیس میں جیل ٹرائل ، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کہ کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں، جیل سماعت کیخلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔