سری لنکا کیخلاف جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کو جاتا ہے، بابراعظم

babar azam

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کو دے دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے شاندار شراکت داری قائم کی ،عبداللہ شفیق جس طرح کھیل رہا تھا اس پر بہت خوش ہوں۔

مزید بولے کہ یہ عبداللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے، نیٹ پریکٹس میں اس کی محنت دیکھی تو اسے کھلانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں