ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

ڈالر

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت بینک میں ڈالر کی 280 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5.05 ، اوپن مارکیٹ میں 5.50 روپے سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 752 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں