خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں بارش اور بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔
پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت20اورزیادہ سے زیادہ 30 ڈگر ی سنٹی گریڈتک بڑھنے کاامکان ہے۔آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی وزیریں دیر، مالاکنڈ، بونیرسوات،شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پوراور باجوڑمیں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر میں بھی کہیں پر گرج چمک،تیز ہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان بھی ہے جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں بارش اوربعض مقا ما ت پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔