الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن سیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ حتمی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے نمائندے بدھ کو مجوزہ ضابطہ اخلاق پر الیکشن کمیشن کو تجاویز دیں گے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس ہو گا۔ تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سیاستدانوں سے مطمئن نہیں، بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو مجوزہ ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں