جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔
دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے ہیں، جنوبی افریقا کے ڈی کاک، وینڈرڈیوسن، اور مارکرم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ وین ڈرڈوسن نے110گیندوں پر108 جب کہ کوئنٹن ڈی کوک نے84گیندوں پر100رن بنائے۔
پروٹیز نے سری لنکا کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈکپتان ٹمبا بووما، کوئنٹن ڈی کاک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔
