افغانستان میں تباہ کن زلزلہ ، 120 افراد جاں بحق

afghanistan

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ 120 افراد جاں بحق


افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے دوران دو دفعہ زلزلہ آیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً پونے بارہ بجے 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، افغانستان میں زلزلے کی گہرائی 7.7 ریکارڈ کی گئی۔

مانسہرہ اوربالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے

خبرایجنسی کے مطابق دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث 120افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں