امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں سے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدہ میں شامل ہوں۔
ایکسویس نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس کال کے دوران کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہونے کی صورت میں وہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کریں۔
امریکی صدر کی مسلم رہنماؤں سے گفتگو ہفتے کو ایک کانفرنس کال میں ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران تنازع کے خاتمے کے بعد سفارتی پیشرفت پر زور دیا۔
ایران معاہدے کے مسودے میں کیا ہے کسی کو علم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
کال کے دوران اسرائیل اور ابراہم معاہدوں میں ممالک کی شمولیت سے متعلق ٹرمپ کے ریمارکس اس اگلے بڑے قدم کی نشاندہی کرتے ہیں جو وہ جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں اٹھانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے ہفتے کے روز ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں کے ساتھ ایران سے ابھرتے ہوئے معاہدے پر بات چیت کے لیے فون کال کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سمیت کئی رہنماؤں نے جو ایران جنگ کے بارے میں زیادہ سخت مؤقف رکھتے ہیں، کہا کہ وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔
