تحریک انصاف کا بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل

شیرانی گروپ

مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی، بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہو گیا۔

پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3سابق ایم پی ایز، ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے، سابق ایم پی اے انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی بھی ن لیگ کو پیارے ہو گئے،تمام رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منعقد کی گئی،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں