گوگل نے ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پوڈ کاسٹ ختم کرنے کے بعد اب ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق فِگ جیم، لُوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک اسپیس صارفین کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔ گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فزکس کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام

جیم بورڈ ایپ کو ختم کرنے کے ساتھ گوگل اس کی 5 ہزار ڈالر مالیت کی 55 انچ سائز کی ڈیوائس سے سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہارڈ ویئر کے لیے 30 ستمبر سے اپ ڈیٹس بھی روک دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں