نسیم آپریشن کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کرکے رو پڑے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاندھی کی سرجری کے بعد والدہ کویاد کرکے رونے لگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔


متعلقہ خبریں