چیئرمین پی ٹی آئی آئینی کردار نبھا نہ سکنے پر صدر سے مایوس ہیں ، علیمہ خان

اسلام آباد ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین صدر عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، ان کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ، جس کے لیے پٹیشن دائر کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہ لیں گے سمجھوتا نہیں کریں گے، علیمہ خان

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صدر سے مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے، صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں