ڈالر مزید 1.24 روپے سستا ، 286.50 کا ہو گیا

ڈالر (dollar)

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 625 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں