میانوالی میں پولیس پوسٹ پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت زبیر نواز اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹیپو گروپ سے تھا۔
میانوالی ، پولیس کی پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ پسپا ، ایک اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد مارے گئے
سی ٹی ٹی حکام نے بتایا کہ زبیر نواز لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا، زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق دوسرے ہلاک دہشتگرد محمد خان کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا، دونوں دہشتگردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی۔
