خیبر پختونخوا میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی گئی۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی فہرست میں 30 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے۔
بیرون ملک فرار ہونے والا دہشتگرد کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار
فہرست میں بنوں اور لکی مروت کے سب سے زیادہ 13، 13 دہشتگرد شامل ہیں، دہشتگردوں کے سر کی قیمتیں 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ جبکہ بنوں کے دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔