شیر افضل کے الزامات پر پی ٹی آئی کا آفیشل بیان ہی میرا جواب ہے، شعیب شاہین


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان وسینئر وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے الزامات پر پی ٹی آئی کا آفیشل بیان ہی میرا جواب ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی ہے جس کے کروڑوں کی تعداد میں ورکرز ہیں، پارٹی لیول پر جھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے ساتھ الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائیگی، نگران وزیراعظم

انہوں نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کو اس وقت بہت بڑے چیلنجز کا سامناہےمیں سمجھتاہوں ایسےمیں پارٹی میں تفرقہ بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا  کہنا تھاکہ تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے اور مجھ پر پارٹی ترجمان کی حیثیت سےبھاری ذمہ داریاں ہیں ۔

میں ان باتوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں اور پارٹی پر بھی اس سے کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

پی ٹی آئی کے 2 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

شعیب  شاہین  کا مزیدکہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف اورپی ٹی آئی کا یہ پیغام ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں اورتمام اسٹیک ہولڈرزاس وقت ون پوائنٹ ایجنڈا 90 دن میں فری اینڈ فیئر الیکشن پراکٹھے ہوں۔

اس کیلئے ہم کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں اس کے علاوہ ہمارا کوئی اورایجنڈا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں