خواہش ہے ، مدینے میں نوکری مل جائے ، شعیب اختر

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق قومی کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے ، میزبان کے حج و عمرے سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے  پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار  پھر اپنے گھر بلا لیا اور میں پھر حج پر چلا گیا، یہ اللہ کی مہربانی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جا کر طبیعت خوش ہو جاتی ہے۔

ورلڈکپ 2023 کی خطرناک ٹیم کونسی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیونکہ وہاں بھی  لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں  جس کیلئے  میں کبھی منع نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں اکیلا ہو، ریاض الجنۃ میں بھی ایک سے 2 گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا۔

شعیب اختر  نے کہا میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے جا کر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے ،مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے ، یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں