ڈالر مزید 1.05 روپے سستا ، روپے کی قدر مستحکم

غیر ملکی قرض

حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر مسلسل زوال پذیر جبکہ روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر90 پیسےمزیدسستا ہوگیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 349 پر آ گیا۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں