اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

فوٹو: فائل


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41 ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں